Posts

Showing posts from July, 2021
Wife and Dog   تم اپنی بیوی سے پہلی بار کیسے ملے؟ میں نے اپنے دوست سے پوچھا۔ "کتے کی وجہ سے"۔ کتے کی وجہ سے؟؟؟ میں نے حیران ہو کر کہا ہاں! کتے کی وجہ سے۔ میں اپنے کتے کو لے کر عصر کے بعد پارک میں سیر کیلئے جا رہا تھا۔ وہ راستے میں ملی، مجھ سے پوچھا کتا بیچو گے؟؟ میں نے کہا نہیں۔ تھوڑی دیر ہم میں گفتگو ہوئی، ایک دوسرے کے موبائل نمبر ہم نے لیے اور اپنے اپنے راستے چل دیے۔ شاواشے... پھر؟؟ پھر ہم روزانہ فون پر گفتگو کرتے، وہ مجھ سے کتے کے بارے میں پوچھتی... اُسے وہ بہت پسند تھا۔ ایک دن ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم شادی کر لیتے ہیں، اس طرح کتا ہم دونوں کا ہو جائے گا۔ چنانچہ ہم نے شادی کر لی۔ چند سال گزر گئے۔ اس دوران ہمارے ہاں ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے۔ ارے واہ... پھر؟ پھر ایک دن کتا مر گیا۔ میں نے بیگم سے کہا کہ کتے کی وجہ سے تم نے مجھ سے شادی کی تھی۔ وہ مر چکا ہے۔ کیا مجھے چھوڑ دو گی؟ "ہرگز نہیں... میں تو تصور بھی نہیں کر سکتی"۔ بیوی نے انکار کر کے مجھے تسلی دی۔ کیوں؟؟ "تم مرحوم کی آخری نشانی ہو نا" بیگم نےکا جواب , (عربی سے مa خوذ)
Image
  رابطہ اور تعلق۔۔۔ ایک دفعہ ایک صحافی اپنے پرانے ریٹائرڈ استاد کا انٹرویو کر رہا تھا اور اپنی تعلیم کے پرانے دور کی مختلف باتیں پوچھ رہا تھا۔ اس انٹرویو کے دوران نوجوان صحافی نے اپنے استاد سے پوچھا۔۔۔ سر ایک دفعہ آپ نے اپنے لیکچر کے دوران contact اور connection کے الفاظ پر بحث کرتے ہوئے ان دو الفاظ کا فرق سمجھایا تھا اس وقت بھی میں کنفیوز تھا اور اب چونکہ بہت عرصہ ہو گیا ہے مجھے وہ فرق یاد نہیں رہا۔ آپ آج مجھے ان دو الفاظ کا مطلب سمجھا دیں تاکہ مجھے اور میرے چینل کے ناظرین کو آگاہی ہو سکے۔ استاد مسکرایا اور اس سوال کے جواب دینے سے کتراتے ہوئے صحافی سے پوچھا۔ کیا آپ اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں؟ شاگرد نے جواب دیا۔۔۔ جی ہاں سر میں اسی شہر کا ہوں۔ استاد نے پوچھا آپ کے گھر میں کون کون رہتا ہے؟ شاگرد نے سوچا کہ استاد صاحب میرے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے، اس لیے ادھر ادھر کی مار رہے ہیں۔ بہر حال اس نے بتایا میری ماں وفات پا چکی ہے۔ والد صاحب گھر میں رہتے ہیں۔ تین بھائی اور ایک بہن ہے اور سارے شادی شدہ ہیں۔ ٹیچر نے مسکراتے ہوئے نوجوان صحافی سے پوچھا۔ تم اپنے باپ سے بات چیت کرتے رہتے ہو؟ اب