Properties of Circle


دائرہ کی خصوصیات
کسی مخصوص نقطہ سے ہم فاصلہ تمام نقاط کا سیٹ دائرہ ہوتا ہے
دائرہ کا کوئی کنارہ نہیں ہوتا
دائرہ کے مرکز کو دائرہ پر موجود کسی بھی نقطہ کو ملانے والا خط رداس کہلاتا ہے
دائرہ کے مرکز کو دائرہ پر موجود کسی بھی نقطہ کو دائرہ پر موجود کسی بھی دوسرے
 نقطہ ملانے والا خط وتر کہلاتا ہے
ایسا وتر جو  دائرہ کے مرکز سے گزرے قطر کہلاتا ہے
ایک ہی مرکز پر بننے والے مختلف رداسوں والے دائرے ہم مرکز دائرے کہلاتے ہیں
دائرہ کو بنانے والی لائن کی لمبائی اس کا محیط ہوتا ہے
ایک جیسے رداس یا قطر والے دائرے متماثل ہوتے ہیں
دائرہ کے رداس لامحدود تعداد میں ہو سکتے ہیں لیکن تمام کی لمبائی یکساں ہو گی
دائرہ کے قطر لامحدود تعداد میں ہو سکتے ہیں لیکن تمام کی لمبائی یکساں ہو گی
دائرہ کے وتر لامحدود تعداد میں ہو سکتے ہیں لیکن تمام کی لمبائی یکساں اور غیر یکساں ہو سکتی ہے
دائرہ کا صرف ایک ہی مرکز ہوتا ہے
نصف دائرہ میں قطرسروں سے بنائے گئے راسوں سےبننے والا  زاویہ ہمیشہ قائمہ زاویہ ہوتا ہے
دائرہ کے مرکز سے رداس کی لمبائی سے کم فاصلہ والا علاقہ دائرہ کا اندرونہ کہلاتا ہے
دائرہ کے مرکز سے رداس کی لمبائی سے زیادہ فاصلہ والا علاقہ دائرہ کا بیرونہ کہلاتا ہے
دائرے کے قطر آپس میں صرف مرکز پر ہی مل سکتے ہیں
دائرہ کے قطر اور وتر میں بننے والا زاویہ ہمیشہ قائمہ زاویہ ہوتا ہے
دائرہ کاے دو رداسوں اور ان سے بننے والی قوس سے گھرا ہوا علاقہ سیکٹر کہلاتا ہے
دائرہ کے مرکز پر بننے والا کل زاویہ 360ڈگری ہوتا ہے
دائرے کو صرف ایک نقطہ کو بیرونی طور پر مس کرنے والا خط اس کا مماس کہلاتا ہے
دائرہ کے دو قطر اگر آپس میں قائمہ زاویہ بنائیں تو وہ اس دائرہ کو 4 برابر سیکٹروں میں تقسیم کرتے ہیں
دائرہ کے مرکز پر اگر 360 متصلہ زاویئے بنائے جائیں تو ایک زاویہ کی مقدار 1ڈگری کی ہو گی
دائرہ کے رداس کی لمبائی کے برابر اسی دائرہ کی قوس سے مرکز پر بننے والا زاویہ 1 ریڈین ہوتا ہے
دائرہ کا قطر دائرہ کو دو برابر حصوں میں تقسیم کرتا ہے جو دونوں نصف دائرے ہوتے ہیں
کسی بیرونی نقطہ سے دائرے پر صرف دو مماس کھینچے جا سکتے ہیں
دو دائروں کے دو راست مشترک مماس لگائے جا سکتے ہیں جن کی لمبائی برابر ہو گی
دو دائروں کے دو معکوس مشترک مماس لگائے جا سکتے ہیں جن کی لمبائی برابر ہو گی
ایک دائرہ کے ایک ہی لمبائی والے وتر ہمیشہ اس کے مرکز سے ہم فاصلہ ہوتے ہیں
دائرہ کے رداس  کے بیرونی سرے پر لگایا جانے والا مماس اس رداس پر عمود ہوتا ہے
میں سے کسی بھی پلین میں بنایا جا سکتا ہے
XY,YZ,XZ
دائرہ دو پہلو والی شکل ہوتی ہے۔جسے
دائرہ کا کوئی ضلع نہیں ہوتا
دائرہ کے اندر صرف ایک ہی سائز کا مربع بنایا جاسکتا ہے جس کے راسوں سے دائرہ گزرتا ہے
دائرہ کے باہر صرف ایک ہی سائز کا مربع بنایا جاسکتا ہے جس کے چاروں اضلاع سے دائرہ کے مماس ہوتے ہیں
اگر دو دائرے اندرونی یا بیرونی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ مس کریں تو ان کا ایک ہی مشترک مماس ہوتا ہے
اگر دو دائروں کے مراکزکا درمیانی فاصلہ ان کے رداسوں کے مجموعہ کے برابر ہو تو وہ ایک دوسرے کو بیرونی طور پر مس کرتے ہیں
اگر دو دائروں کے مراکزکا درمیانی فاصلہ ان کے رداسوں کے فرق کے برابر ہو تو وہ ایک دوسرے کو اندرونی طور پر مس کرتے ہیں









Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

math help