Corona and Economy 2


 کرونا اور معیشت  [2]
یہ 4کروڑ لوگ دراصل 4کروڑ خاندان ہیں جن کو بہت سے مسائل درپیش ہوںگے۔یورپ سے تو ابھی سے طلاقوں کی شرح میں اضافے کی خبریں آرہی ہیں۔خاندانوں میں مسائل بڑھیں گے اور بچے نفسیاتی مسائل کا شکار ہونگے۔جب گھروں کا سکون کم ہو گا تو ظاہر ہے معیشت کا پہیہ بھی آہستگی سے گھومے گا۔
      جب پہلے سے موجود ملازمین بے روزگار ہونگے تو نئے روزگار کے مواقع کہاں سے پیدا ہونگے۔ہماری یونیورسٹیوں سے نئے آنے والے گریجوایٹس فرسٹریشن کا شکار ہونگے۔اور یہ تعلیمی نظام ایک نئے بحران سے دوچار ہوگا۔
        پڑھے لکھے ذہین لوگ جب بیروزگار ہونگے تو ان میں سے کچھ لوگ اپنی منفی ذہنیت کی وجہ سے وارداتوں کے ایسے نئے نئے طریقے ایجاد کریں گے کہ ان کو سمجھنے تک بہت سے لوگ ان کا شکار بن چکے ہونگے۔اور ادارے ان متاثرین کے مسائل کا حل کرکے انہیں مطمئن کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے اس طرح معاشرے میں ایک نئے بگاڑ کی شروعات ہوگی۔
         ملک دشمن ایجنسیوں کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے خدشہ ہے کہ ان کے ہتھے ان بیروزگار لوگوں میں سے کچھ لوگ چڑھ سکتے ہیں اور ملک میں بیچینی کی ایک نئی لہر شروع ہوسکتی ہے اور تخریب کاری کا ایک خطرناک کھیل شروع ہو سکتا ہے۔
       اللہ کرے کہ یہ تمام خدشات پورے نہ ہوں اور معاشرے میں امن و سکون قائم رہے آمین

Comments

Popular posts from this blog

Properties of Circle

math help