Problems of Students 1


طلباء کے مسائل
ایک اچھے استاد کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ طلباء کے مسائل سے بھی آگاہ رہے۔
جب کوئی استاد کای نئی کلاس میں جائَ تو اسے چاحہئے کہ کلاس میں موجود ان بچوں کو پتا چلائے جوکسی کمزوری کا شکار ہیں مثال کے طور پر اگر کسی بچے کی نظر کمزور ہو تو اسے وہائٹ بورڈ کے پاس بٹھایا جائے اور جس کی سماعت کمزور ہو اسے اپنے نزدیک جگہ دی جائے۔اسی طرح اگر کوئی اور مسئلہ ہو تو اسے بھی مدد دی جائے تاکہ اپنی تعلیم پر توجہ دے سکے۔
               کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں کہ جو مستقل نہیں ہوتے وقتی ہوتے ہیں ان کا بھی علم رکھنا چاہیئے۔ جیسا کہ ایک بچے نے ایک دن ہوم ورک نہ کیا اور پوچھنے پر رونے لگا۔میں نے اس کے دوستوں کی نشان دہی کی تو ایک بچے نے بتایا کہ کل اس کی ماں اور باپ کی لڑائی ہو گئی تھی اور یہ ڈر کر گھر سے بھاگ کر ہمارے گھر آگیا تھا اور آج سیدھا سکول آیا ہے اس کا بستہ مِں اس کے گھر سے لایا ہوں۔میرا خیال ہے کہ ایسے حالات میں بچے کو رعائت دینا ہی بہتر رہے گا۔
           اگر کوئی بچہ ہوم ورک لکھ کر نہیں لایا اور اس کے پاس کاپی بھی نہیں تو معلوم کرنا چاہیئے کہ اس کے والدیں کہیں اتنے کمزور تو نہِں کہ کاپی نہیں لے کر دے سکتے تو اگر ایسا ہو تو کوشش کرنی چاہیئے کہ اپنی جیب سے اسے کاپی لیکر دیں اور سال بھر اس کی اس ضرورت پر نظر رکھیں۔اسے طرح کتاب کے بارے میں بھی سوچنا چاہیئے۔
           یاد رکھیں یہ خرچ خرچ نہیں آمدنی ہے اس کی سمجھ آپ کو جلد ہی آ جائے گی جب اس پر غور کرو گے
         اگر کوئی بچہ کلاس میں تعلیم پر توجہ نہیں دے رہا تو ہو سکتا ہے وہ گھر سے بھوکا آیا ہو تو اس کے اس مسئلے کی وجہ جان کر اسے بھی حل کرنے کی کوشش کرنا چاہِئے۔
          یہ سب آپ کو کرنا چاہیئے کیونکہ ایک استاد باپ بھی ہوتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

Properties of Circle

math help